نئی دہلی اوراتراکھنڈ میں پھر زلزلہ عوام میں خوف و دہشت

   

نئی دہلی:دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں آج رات 8 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ لوگ خوف کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل پڑے ۔ اس ہفتہ اس علاقہ میں یہ دوسری مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا مبدا نیپال میں بتایا گیا ہے جس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح اتراکھنڈ میں بھی آج شام تقریباً 4.25 بجے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا۔