کینبرا :آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات جیتنے والی جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے آئندہ وزیر اعظم انتھونی ایلبانیز کل پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس الیکشن میں گزشتہ ایک دہائی سے اقتدار میں رہنے والے قدامت پسندوں کو شکست ہوئی اور انسٹھ سالہ ایلبانیز کی لیبر پارٹی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھری۔ ایلبانیز نے آج اتوار کے روز کہا کہ وہ آسٹریلیا میں سیاست کو بدل دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اب تحفظ ماحول کے حوالے سے اپنی سیاست بہت بہتر بنائے گا اور باقی ماندہ دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات بھی۔