نئی دہلی:: مشہور میسیجنگ پلیٹ فارم WhatsApp کی طرف سے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کئی پرانے اسمارٹ فونز کے لیے ایپ سپورٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ یعنی جن یوزرس کے پاس یہ پرانے اسمارٹ فونز ہیں انہیں اب WhatsApp استعمال کرنے کے لیے نیا فون خریدنا ہوگا۔اس ایپ کے دنیا بھر میں تقریباً دو ارب یوزرس ہیں اور ہندوستان میں اس کا بڑا یوزر بیس ہے۔ یکم جنوری 2025 سے 20 سے زیادہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے WhatsApp سپورٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ یہ ڈیوائسز پرانے اور آؤٹ ڈیٹڈ اینڈرائیڈ ورژن پر کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Android 4.4 Kitkat یا اس سے پرانے سافٹ ویئر ورژن پر کام کرنے والے فونز میں اب WhatsApp پر چیٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔ جن فونز کے لیے سپورٹ ختم کیا گیا ہے انہیں لانچ ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ ایسے میں ان ڈیوائسز کو طویل عرصے سے اپڈیٹس نہیں ملے ہیں۔ متاثرہ یوزرس کے پاس ڈیوائس اپگریڈ کرنا واحد آپشن ہے اور انہیں نیا فون خریدنا ہوگا۔