یوکے سے آنے والے پروازوں پر امتناع 6جنوری کو ہٹالیاگیاہے۔ہر ہفتہ 30پروازیں چلائی جائیں گی جس میں 15ہندوستان اور 15یوکے کی جانب سے چلیں گے۔
نئی دہلی۔یوکے میں منظرعام پر آنے والے نئے کویڈ19تناؤ پر تشویش کے دوران ایئر انڈیا کی ایک پرواز 256مسافرین کے ساتھ جمعہ کے روز یوکے سے دہلی پہنچی ہے۔
یوکے سے آنے والے پروازوں پر امتناع 6جنوری کو ہٹالیاگیاہے۔ہر ہفتہ 30پروازیں چلائی جائیں گی جس میں 15ہندوستان اور 15یوکے کی جانب سے چلیں۔
ایویشن منسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے اس سے قبل بتایاتھا کہ یہ شیڈول 23جنوری تک جاری رہے گا۔ مسافرین کو پرواز سے 72گھنٹوں قبل اور آمد پر آر ٹی پی سی آر جانچ کرانے ہوگی۔
ان لوگوں کے لئے جو یوکی سے دہلی دیگر پروازوں سے ملک کو واپس ہورہے ہیں ان کے لئے ائیر پورٹس انتظامیہ نے خصوصی ہدایتیں جاری کی ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں دہلی ائیرپورٹ نے کہاکہ ”مسافرین کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ ان کی انٹرنیشنل پروازوں میں کم سے کم دس گھنٹوں کا فرق رکھیں تاکہ وہ آمد کے بعد گھریلو پرواز سے جڑ سکیں“۔
یوکے سے پروازوں کو 23ڈسمبر کے بعد سے بند کردیاگیاتھا جو یوکے میں نئے کویڈ19اسٹرین کی نشاندہی کے بعد اٹھایاجانا والا قدم تھا۔
یوکے میں نئے اسٹرین سے جمعرات تک جملہ متاثرہونے والوں کی تعداد 75تک پہنچ گئی ہے‘ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ خصوصی نگرانی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔
رپورٹس کے بموجب4858لوگ کی نشاندہی کی گئی ہے جو نئے تناؤ منظرعام پر آنے کے بعد ہندوستان اور یوکے کے مابین سفر کیاہے