نائب صدر جمہوریہ کا آج دورہ کرناٹک

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ یکم مارچ کو کرناٹک میں دھارواڑ کا دورہ کریں گے ۔اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مسٹر دھنکڑ نڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) دھارواڑ کے مستقل کیمپس کا دورہ کریں گے اور مین گیٹ کمپلیکس، نالج ریسورس اینڈ ڈیٹا سینٹر ( کے آر ڈی سی ) اور سینٹرل لرننگ تھیٹر ( سی ایل ٹی ) کا افتتاح کریں گے ۔ نائب صدر جمہوریہ انسٹی ٹیوٹ میں روف ٹاپ سولر پینل کی سہولت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔اس دوران وہ نئے سپر اسپیشلٹی آئی ہاسپٹل-ایم ایم جوشی آئی انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔