نائجیریا میں موجود ہندوستانیوں کو ملک چھوڑدینے کی ہدایت

   

حیدرآباد12اگسٹ(سیاست نیوز) حکومت نے نائجیریا میں مقیم ہندستانیوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت دی اور کہا کہ نائجر میں بغاوت کے بعد صورتحال میں اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے فوری ملک واپس ہوجائیں۔ وزارت خارجہ نے نائجیریا میں فوجی بغاوت اور منتخبہ صدر محمد بازعوم کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد ہندستانی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پرتشدد مظاہروں سے خود کو محفوظ رکھنے اقدامات کریں اور جن کو رہنا ضروری نہیں ہے وہ وطن واپس ہوجائیں۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق نائجیریا میں 250ہندستانی ہیں جن کی محفوظ واپسی حکومت کی ترجیح ہے ۔ نائجیریا میں پھنسے تمام ہندستانی شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ہندستانی سفارتخانہ میں اندراج کروائیں تاکہ ملک سے نکلنے مدد ان تک پہنچ سکے۔