نائن الیون کے 23برس مکمل

   

نیویارک: نائن الیون (9/11) کو آج 23 برس مکمل ہوگئے ۔ نیو یارک کا ٹوئن ٹاور راکھ کا ڈھیر بنا تھا لیکن اس واقعہ نے دُنیا میں کئی حکومتیں تباہ کردیں۔ ان برسوں میں دنیا بالکل بدل گئی۔ 11 سپٹمبر 2001 ایسا دن تھا کہ جب امریکہ میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت سے مبینہ طور پر اغوا کئے گئے دو طیارے ٹکرادئیے گئے جس کے سبب تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔اُس روز کا یہ منظر کروڑوں لوگوں نے دیکھا اور اس کے بعد دنیا کی بدلتی صورتحال بھی سب کے سامنے آگئی۔ نیویارک کی فضا میں تین ہوائی جہاز داخل ہوئے ۔دو جہاز ٹوئن ٹاور سے ٹکرائے اور سو منزلہ عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا گئے ، تیسرا جہاز پنٹگان کے قریب مار گرایا گیا۔ اس واقعہ میں تین ہزار امریکی شہری ہلاک ہوئے۔