ٹرمپ کی صحت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، بھتیجی کا دعویٰ

   

واشنگٹن، 23 جون (یو این آئی) امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے چچا ڈونالڈ ٹرمپ کی دن بدن بگڑتی صحت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرتی صحت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوزلیٹر میں ڈونالڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے لکھا کہ ‘امریکی صدر کی صحت ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے ‘۔ میری ٹرمپ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے غیرمعمولی رویے اور رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اب بھی منطقی نظر آسکتے ہیں لیکن نفسیاتی طور پر وہ پستی کی طرف ہیں’۔