نائیجیریا: بوکو حرام کے حملہ میں 30افراد ہلاک

   

ابوجا، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے شمالی ریاست کاتسنا میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کی جانب سے دو گاؤں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں میں کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی طرف سے جمعہ کی شام میں کئے گئے ۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ اور بچے شامل ہیں۔ ‘پنچ ڈیلی’ نامی اخبار کے مطابق دونوں گاؤں میں فی الحال پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔قابل غور ہے کہ بوکو حرام ایک شدت پسند تنظیم ہے ۔ بوکو حرام نائیجیریا میں روزانہ کہیں نہ کہیں خوفناک کارروائی انجام دیتا رہتا ہے ۔ اس سے پہلے اس ماہ کے آغاز میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی ریاست بورنو کے ایک گاؤں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملہ میں کم از کم 30 افراد کو قتل کر دیا تھا۔