نائیجیریا میں 20 میڈیکل طلباء کا اغواء

   

ابوجا : وسطی نائیجیریا میں سڑک کے سفر کے دوران مبینہ طور پر اغوا ہونے والے میڈیکل کے کم از کم 20 طلباء کے لیے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کی ترجمان کیتھرین سیووس اینینی نے اے ایف پی کو بتایا کہ نائجیریا کے درمیانی پٹی کے علاقے میں واقع یونیورسٹی آف جوس کے طلباء کو جمعرات کی شام شمالی وسطی بینو ریاست کے ایک قصبے اوٹکپو سے اغوا کیا گیا تھا۔ اینینی نے کہا کہ طلباء، جو جنوبی ریاست اینوگو میں کیتھولک میڈیکل اینڈ ڈینٹل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ، سفر کے وسط میں مشتبہ بندوق برداروں نے گھات لگا کر حملہ کر کے یرغمال بنا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی اور سیکیورٹی اداروں کو مسلح افراد کی گرفتاری اور مغوی افراد کو بازیاب کرانے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے ۔

منکی پاکس ویکسین کے بارے میں زیادہ لوگ لاعلم
کانگو : منکی پاکس کی وبا نے ایسے سوالات کو پھر جنم دے دیا ہے کہ کسی وبا کو بین الاقوامی سطح پر پھیلنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ ایک سوال یہ بھی ہے کہ آیا اس بیماری کی کوئی ویکسین ہے؟ کیا منکی پاکس (ایم پاکس) کی کوئی ویکسین تیار کی گئی ہے؟ اس کا مختصر جواب انتہائی سادہ ہے، جی ہاں۔ یورپی یونین، امریکہ، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک نے 2022 میں ایم وی اے۔ بی این ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ یہ ویکسن دو سال قبل اس وقت تیار کی گئی تھی، جب ایم پاکس کی وبا کے خطرے کی وجہ سے عالمی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔