نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مشہور گاندھیائی اور سیاست داں رشی آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں جناب نائیڈو نے کہا کہ آچاریہ ونوبا بھاوے نے مہاتما گاندھی جی کی اقدار ، قربانی اور خدمت کے جذبے کو اختیار کیا۔ آچاریہ ونوبا بھاوے کی بھودان اور گرام دان تحریک نے گاؤں کی سطح پر وسیع تر مثبت اثر ڈالا۔