نارائن پیٹ میں گرلز ہاسٹل کا معائنہ

   

کلکٹر کا دورہ ، طالبات کے تحفظ اور سہولیات فراہمی پر زور

نارائن پیٹ /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا آئی اے ایس نے آج اچانک آنند نیلائم گرلز ہاسٹل کا معائنہ کیا ۔ ضلع کلکٹر نے طالبات سے دوپہر کے کھانے کے متعلق دریافت کیا کہ کیا کھانا وقت پر دیا جاتا ہے ۔ کھانے کا انتظام روزآنہ مینو کے مطابق ہوتا ہے یا نہیں ؟ انہو ںنے یہ بھی دریافت کیا کہ ہاسٹل میں وارڈن ہمیشہ دن اور رات کے اوقات میں رہتا ہے یا کوئی نگران کار ہمیشہ ہاسٹل میں موجود رہتا ہے ؟ انہو ںنے کہا کہ ہاسٹل میں طالبات رہتی ہیں ۔ جن کی نگرانی ضروری ہے ۔ ہاسٹل میںغیر ضروری کسی بھی شخص کو داخلے کی جازت نہیں دی جاتی ۔ انہوں نے طالبات سے بات چیت کی ، ہاسٹل میں دی جانے والی غذا کے بارے میں تفصیلات دریافت کیا۔ انہوں نے ہاسٹل کے باورچی خانے کا بھی معائنہ کیا ۔ بیت الخلاؤں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ہاسٹل کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کی طرف توجہ دلائی ۔