نارائن پیٹ کے مضافات میں چیتوں کی ہلچل

   

دیہی عوام میں سراسیمگی ،ایک چیتا مشتبہ حالت میں فوت ،محکمہ جنگلات چوکس

نارائن پیٹ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے منڈل دامرگہ ہ کے مواضعات ، کمسان پلی اور وتو کنٹلہ کے مضافات میں کل شام کھیتوں میں کام کرنے والوں نے تین چیتوں کو گھومتے دیکھ کرگاؤں کے لوگوں کو اسکی اطلاع دی گاؤں والوں نے ان چیتوں کو دیکھنے بڑے پیمانے پر جمع ہوگئے ، تین چیتوں کے منجملہ دو چیتے وہاں سے چلے گئے تاہم ایک چیتا جو کمزوری و بے بسی کی حالت میں کھیت میں گھوم رہا تھا ، وہاں جمع نوجوانوں نے سلفیاں لیں اور تصویر کشی کی ، تقریباً ایک گھنٹے تک وہ بے بسی کی حالت میں آہستہ آہستہ گھومتا رہا ، گاؤں والوں نیاسکی اطلاع محکمہ جنگلات اور پولس کو دی ،تب تک پولس وہاں پہنچی چیتامشتبہ حالت میں فوت ہوچکا تھا، بڑے پیمانے پر چیتوں کی آزادانہ نقل حرکت سے گاؤں والوں میں خوف ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے،بعدازاں محکمہ جنگلات و پولس ، ایس آئی پولس دامرگدہ ، سرینواسلو ،اے ایس آئی ارون کمار : فاریسٹ بیٹ آفیسر سنتوش اور فاریسٹ سکشن آفیسر لکشمن ، موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور پنچنامہ کیا ،نوجوان چیتا، کی مشتبہ حالت میں موت پر محکمہ جنگلات نے تحقیقات کا آغاز کریا ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو تیقن دیا کہ محکمہ جنگلات اس کے لئے ضروری کاروائی کریگی ۔