ناراض سعودی ولیعہد نے عمران خان سے اپنا جہاز چھین لیا تھا۔ فرائڈے ٹائمس کا انکشاف

,

   

حیدرآباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان حکومت کو دئے گئے ہوائی جہاز کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے ایک اخبار ”فرائڈے ٹائمس“نے دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے واپسی کے وقت سعودی ولیعہد سلمان بن محمد نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں کو دئے گئے ہوائی جہاز کو واپس منگوالیا اس وقت عمران خان اس میں سوار تھے۔ اس وقت یہ با ت کہی گئی تھی کہ ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوائی جہاز واپس سعودی چلا گیا ہے۔لیکن اب ا س بات کا انکشاف ہوا کہ عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دئے گئے بیان سے ناراض ولیعہد محمد بن سلمان نے یہ فیصلہ کیا۔

عمران خان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سیشن میں حصہ لینے کیلئے امریکہ جانے سے قبل سعودی عرب گئے تھے۔ سعودی عرب سے ہی عمران خان کمرشیل فلائٹ کے ذریعہ سے ہی امریکہ نیویارک جانے والے تھے، لیکن سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے پاکستان مہمان کو شخصی ہوائی جہاز انہیں دیا۔ عمران خان اقوام متحدہ کے جنراسمبلی ک سیشن کے بعد اسی ہوائی جہاز سے پاکستان جانے والے تھے۔لیکن اسی دوران ولیعہد نے اپنا ہوائی جہاز واپس منگوالیا۔

جدہ ایئر پورٹ سے عمران خان نے کمرشیل فلائٹ سے اسلام آبادپہنچے۔ فرائڈے ٹائمس نے یہ چونکادینے والا انکشاف کیا ہے اور کہا کہ کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی صرف محمد بن سلمان کی ناراضگی تھی۔ دوسری جانب پاکستان حکومت نے فرائڈے ٹائمس کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔