نارالوکیش کی پدیاترا کے 10 دن مکملعوام کی جانب سے جگہ جگہ استقبال

   

حیدرآباد۔/5 فروری، ( سیاست نیوز) تلگو دیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے اپنی پدیاترا کے دس دن مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے چتور میں یاترا کے دسویں دن 13.5 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا اور گذشتہ دس دنوں میں جملہ 130.6 کیلو میٹر پدیاترا کرچکے ہیں۔ چتور میں جگہ جگہ عوام کی جانب سے نارا لوکیش کا شاندار استقبال کیا گیا۔ لوکیش کی یاترا کو نوجوانوں کی آواز کا نام دیا گیا اور بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کرکے لوکیش سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یاترا کے دوران تلگودیشم سینئر قائدین بھی شریک ہوکر اظہار یگانگت کررہے ہیں۔ لوکیش یاترا کے گیارہویں دن کل 6 فروری کو صبح 8 بجے چتور اسمبلی حلقہ میں پدیاترا کا آغاز کریں گے۔ وہ بیڑی ورکرس سے ملاقات کریں گے جبکہ ناشتہ کے بعد وکلاء اور مقامی قائدین سے ملاقات کرینگے۔ صبح 10:45 بجے امبیڈکر سرکل پر مسلم سماج کی اہم شخصیتوں سے ملاقات ہوگی ۔ دوپہر 12 بجے خواتین سے خطاب کریں گے۔ لوکیش سہ پہر 3 بجے ایس سی طبقہ کے نمائندوں اور 4 بجے نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ رات میں کونگاریڈی پلی میں قیام کریں گے۔ر