نارا لوکیش کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی

   

ماویسٹ دھمکیوں کے پیش نظر مرکزی حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد۔/31 مارچ، ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت داخلہ نے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نارا لوکیش تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں اور آندھرا پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مصروف ہیں۔ پارٹی نے نارا لوکیش کو ماویسٹوں کی جانب سے دھمکیوں کے پیش نظر سیکوریٹی کی اپیل کی تھی۔ پدیاترا کے دوران انہیں کئی مقامات پر سیکوریٹی میں کوتاہی کا سامنا کرنا پڑا اور حالیہ عرصہ میں ماویسٹ تنظیموں نے بھی لوکیش کو دھمکیاں دی ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی ہے جس کے تحت 22 ارکان پر مشتمل سیکوریٹی حصار میں لوکیش کی انتخابی مہم جاری رہے گی۔22 رکنی ٹیم میں تین یا چار ایس پی جی کے کمانڈوز بھی شامل رہیں گے۔ وائی ایس آر کانگریس حکومت کی جانب سے سیکوریٹی کو نظرانداز کرنے کی مرکز سے شکایت کی گئی۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ، ریاستی گورنر اور مرکز میں دیگر وزراء سے نمائندگی کی گئی تھی۔ زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی کی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت، گورنر اور ریاستی وزارت داخلہ کو مکتوب روانہ کیا ہے۔1