نارسنگی میں برقی شاک، ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ نارسنگی میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 26 سالہ جی اشوک پیشہ سے مزدور پپل گوڑہ علاقہ کا ساکن ایک سال قبل اشوک روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور پپل گوڑہ علاقہ میں مزدوری کرتا تھا کل ایک دکان کے قریب اشوک کام کررہا تھا کہ کام کے دوران مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع