نارسنگی میں سڑک حادثہ، دو افراد برسر موقع ہلاک

   

حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ کے مہیندر سنگھ ساکن رام دیو گوڑہ اپنے ساتھی سورج سنگھ کے ہمراہ کل موٹر سائیکل پر علاقہ نارسنگی سے گذررہا تھا کہ گاڑی تیز رفتار ہونے کے سبب وہ حادثہ کا شکار ہوگئے اور دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ مہیندر سنگھ اور سورج سنگھ کو دواخانہ منتقل کئے جانے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ب
بالا پور میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ بالا پور میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے ہارپک کلینر پی کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ رابعہ بیگم ساکن ایرہ کنٹہ بالا پور جو امجد خان کی بیوی تھی نے 16 اکٹوبر کو ہارپک کلینر پی کر خودکشی کرلی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون کی شادی 9 سال قبل ہوئی تھی اور انہیں تین بچے ہیں۔ امجد خان جو دبئی میں ملازمت کرتے ہیں 14 اکٹوبر کو شہر واپس لوٹے تھے اور ان کی بیوی نے 16 اکٹوبر کو انتہائی اقدام کیا۔ پولیس بالا پور نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ب