ناروے میں بھی 5 اگست کو ہندوستان کے خلاف یوم سیاہ

   

اوسلو ۔ تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام 5 اگست کو ناروے میں ہندوستان کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر ناروے کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔تحریک کشمیر یورپ ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے کہا کہ نریندر مودی کی تحریک آزادی کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ مسئلہ کشمیر ایک حقیت اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل طلب ہے۔ کشمیری عوام ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔