ایمسٹرڈیم: ایمسٹرڈیم کے جنوب مشرق میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ اومیرن میں نازیوں کے ہاتھوں لوٹے گئے زیورات پر مشتمل خزانے کی تلاش کی جاتی رہی ہے۔ اس نایاب خزانے کی تسخیر کا سلسلہ کب، کیسے اور کہاں سے شروع ہوا؟ایک چوتھائی صدی کے گزر جانے کے بعد مبینہ طور پر قیمتی ذخائر کے دفن کی جگہ کا پتہ لگانے کے لیے جنوری 2023ء میں بڑی تعداد میں لوگ ڈچ گاؤں اومیرن میں نظر آئے۔میٹل ڈیٹیکٹر، بیلچے اور نقشے کی کاپیاں اپنے اپنے سیل فونز پر لیے ایمسٹرڈیم سے جنوب مشرق میں 50 میل کے فاصلے پر ہر طرح کے لوگ اومیرن میں کھدائی کی کوشش میں لگے رہے۔’’جی ہاں، یہ یقیناً ایک شاندار خبر ہے جس نے لوگوں کو بے حد متاثر کیا ہے۔