واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے اہلکار ہفتہ تک فیصلہ کریں گے کہ آیا بوئنگ کے پریشان حال اسٹار لائنر میں فلائٹ عملے کے ارکان بیری ‘‘بچ ’ولمور اور سنیتا ‘سنی’ ولیمز کو زمین پر واپس لانا ہے یا نہیں، پھرریموٹ کنٹرول کی مدد سے خلائی جہاز کو بغیر پائلٹ کے زمین پر اتارا جائے ۔ امریکی خلائی ایجنسی نے ایک سرکاری بلاگ میں اس کا اعلان کیا ہے ۔جمعرات کو ایجنسی کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ناسا ہفتہ کو ایک ایجنسی کی سطح کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ اسٹار لائنر کو خلابازوں کے ساتھ زمین پر واپس کیسے لانا ہے ۔اس جائزے کی قیادت ناسا کے اسپیس آپریشن مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر کین بوورسوکس کریں گے۔
روسی نیشنل گارڈز نے کالونی کو یرغمال
بنانے والے 4 قیدیوں کو ہلاک کر دیا
ماسکو: روس کے وولگوگراڈ علاقے میں روسی نیشنل گارڈ کے اسنائپرز نے کالونی ملازمین کو یرغمال بنانے والے چار قیدیوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ تاہم بعد میں مغویوں کو رہا کر دیا گیا۔اس سے پہلے دن میں، فیڈرل پینٹینٹری سروس نے اسپوتنک کو بتایا کہ روس کے وولگوگراڈ کے علاقے میں ایک تعزیری کالونی کے کئی قیدیوں نے تادیبی کمیشن کے اجلاس میں یرغمال بنالیاتھا، جن میں سے کچھ لوگ زخمی ہوئے اور ایک کی موت ہوگئی۔