ناسک عدالت نے ریاستی وزیر مانک راؤ کی سزا معطل کر دی

   

ممبئی : ناسک کی ایک عدالت نے مہاراشٹرا کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کو 1995 کے دھوکہ دہی کے ایک مقدمہ میں سنائی گئی دو سال کی قید کی سزا معطل کر دی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری کوٹہ کے تحت فلیٹ حاصل کرنے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرائے تھے ۔عدالت منگل کو وزیر، جو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے رہنما اور موجودہ وزیر زراعت ہیں، اور ان کے بھائی سنیل کوکاٹے کی اس مقدمہ میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گی۔ناسک کی ضلع اور سیشن عدالت نے 20 فروری کو دونوں بھائیوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سابق وزیر آنجہانی ٹی ایس دیگھولے کی شکایت پر درج 1995 کے مقدمہ میں دو دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔