ناسک میںپیر بابا درگاہ کے قریب غیر مجاز تعمیرات کا انہدام

   

ممبئی : مہاراشٹر امیں ناسک میونسپل کارپوریشن نے پیر بابادرگاہ کے قریب تجاوزات کو ہٹایا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر بابا درگاہ ناسک ضلع کے کٹھے گلی علاقے کے قریب کئی غیر مجاز ڈھانچوں کو ہفتہ کو شہری ادارہ کی انسداد تجاوزات ٹیم نے ہٹا دیا ہے۔ اہلکار کے مطابق تعمیرات سڈنی ٹاور کی عمارت کے قریب ایک کھلی جگہ پر تھیں اور درگاہ میں کسی قسم کا خلل پیدا کیے بغیر انہیں نیچے اتارا گیا ۔ تجاوزات ہٹانے کی مہم کو تیزی سے اور پرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے قانون کی دفعات کو نافذ کیا گیا تھا جو لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگاتے ہیں۔