نالندہ میں کرنٹ لگنے سے شوہر و بیوی کی موت

   

راجگیر 09 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بہار میں نالندہ ضلع کے چھبیلا پور تھانہ علاقہ میں کرنٹ لگنے سے شوہر ۔ بیوی کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ پتھرورا پنچایت کے کٹہا گاؤں باشندہ انیل مستری (47) اور اس کی اہلیہ شیل دیوی (40) کی کرنٹ لگنے سے کل رات موت ہو گئی ۔ انیل اپنے گھر میں بجلی ٹھیک کر رہا تھا تبھی وہ کرنٹ کی زد میں آگیا جبکہ اس کی اہلیہ شیل دیوی اسے بچانے گئی تھی ۔ ذرائع نے بتایاکہ گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا ہے ۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی الحال تین۔ تین ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔