نامور جادوگر او پی شرما چل بسے

   

نئی دہلی : نامور جادوگر او پی شرما کا طویل علالت کے بعد 80سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا ۔ انہوں نے اترپردیش کے کانپور کے ایک ہاسپٹل میں آخری سانس لی ۔ وہ کانپور شہر کے باڑہ علاقہ میں واقع ’بھوت بنگلہ ‘میں رہتے تھے ۔ ان کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔