نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو مسلم قیادت پسند نہیں :پیس پارٹی

   

پرتاپ گڑھ: ملک کی آزادی کے بعد سے نام نہاد سیکولر پارٹیوں کا مسلم ووٹ غلام بن کر رہ گیا ہے ، پر ان کے مسائل کم نہیں ہوئے ،بلکہ روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔مسلمانوں نے سیکولر پارٹیوں کے اقتدار میں میرٹھ سے ملیانہ ،بھاگل پور ،نیلی آسام اور مظفر نگر وغیرہ کے فسادات کا درد برداشت کیا ہے ،جس میں انہیں جتنا جان و مال کا نقصان ہوا ہے ،اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے ، جب مسلمانوں نے اپنی قیادت کے لئے سیاسی پارٹی کی تشکیل کی تو یہ مسلمانوں کا ووٹ لے کر اقتدار میں آنے والوں کو اچھا نہیں لگا ،اور انہوں نے مسلمانوں کو گمراہ کر مسلم سیاسی پارٹیوں کے خلاف بھڑکا کر بی جے پی کا معاون بتا دیا،جبکہ اس میں ذرا سی حقیقت نہیں ہے ،کیا ہم اگر معاون ہوتے تو بی جے پی حکومت ہم کو جیل کیوں بھیجتی ؟ مبینہ سیکولر پارٹیوں کو مسلم قیادت برداشت نہیں ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔