ناٹوکی سلوواکیہ میں انتخابی عمل میں مداخلت ،الزامات کی تردید

   

واشنگٹن : ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ستمبر میں سلواکیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں مداخلت کی تھی۔اسٹولٹن برگ نے سلوواکیہ کے دارالحکومت بریتیسلاوا میں وزیر اعظم لودویٹ اودور سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیئے۔سلوواکیہ میں مرکزی اپوزیشن کے رہنما رابرٹ فیکو کے الزامات کہ” ناٹو نے معلوماتی مہم کے ذریعہ 30 ستمبر کو ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی” کا جواب دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا،”ناٹو مختلف اتحادی ممالک میں مختلف معلوماتی مہم چلاتا ہے۔ یہ معمول کی بات ہے۔ ہم نے اسے کچھ مدت قبل سلوواکیہ سمیت کئی ممالک میں ایسا ہی کئی بار کیا ہے۔”اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہم نیٹو کی سرگرمیوں اور موقف کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے شفاف معلوماتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں، جسے ہم قومی اداروںکے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ سر انجام دیتے ہیں۔