ناگرجناساگر پراجیکٹ سے فاضل پانی کا اخراج

   

حیدرآباد، 16 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے ناگرجناساگر میں پانی کے شدید بہاو کے بعد محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے اس کے 10 دروازے پانچ فیٹ تک کھول کر 81 ہزار کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس اہم پراجیکٹ میں ایک لاکھ 29ہزار791 کیوزک پانی کا بہاودرج کیاگیا جس کے بعد اتنے کیوزک پانی کو عہدیداروں نے نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 590فیٹ ہے ۔اس کی آبی سطح مکمل ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اس پراجیکٹ کی سطح میں غیر معمولی اضافہ درج کیاگیا ہے ۔اسی دوران سری سلیم پراجیکٹ کی آبی سطح میں بھی غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیاجس کے بعد اس کے دو دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔ سری سیلم پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 885فیٹ ہے جبکہ اسکی موجودہ سطح آب 885 فیٹ ہوگئی ہے ۔