نتن یاہو نے وزیر دفاع کی برطرفی ملتوی کردی، مفاہمت کا امکان

   

تل ابیب : اسرائیلی براڈ کاسٹ کارپوریشن ’’ریڈیو کان ‘‘ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی برطرفی کو ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی کی پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام کیا ہے۔ یاد رہے ایک ہفتہ قبل گیلنٹ کو حکومت کی عدالتی اصلاحات کی مخالفت کرنے کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔ کارپوریشن نے سیاسی ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں پیشرفت کو دیکھتے ہوئے، نتن یاہو وزیر دفاع کے معاملے پر اب بعد میں غور کریں گے۔اس حوالے سے وزیر اعظم کے دفتر سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔نتن یاہو کے ایک معاون نے ایک روز قبل بتایا تھا کہ وہ نتن یاہو گیلنٹ کے ساتھ اسرائیلی افواج کا دورہ کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یوو گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے کو آگے بڑھانے سیرک گئے ہیں اور دونوں میں مفاہمت کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔26 مارچ کو وزیر دفاع کی برطرفی کا اعلان کیا گیا تھا۔