نتیانند کے خلاف انٹرپول کی بلوکارنر نوٹس جاری

,

   

احمد آباد ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انٹرپول نے خودساختہ متنازعہ گارڈ میان نتیانند کے خلاف بلوکارنر نوٹس جاری کی ہے جو سمجھا جاتا ہیکہ گذشتہ سال نومبر میں ہی ان کے خلاف کیس رجسٹر ہونے کے بعد ملک سے راہ فرار اختیار کی ہے۔ ان کے احمدآباد آشرم میں کمسن بچوں کو محروس رکھنے پر کیس بک کیا گیا تھا۔ بلوکارنر نوٹس کے بارے میں تفصیلات کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بلو کارنر نوٹس جاری کرتے ہوئے رکن ممالک سے نتیانند کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔