نجی پریشانی سے خانگی ملازمہ کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک خانگی ملازمہ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ 25 سالہ مونیکا جو ہریانہ سے تعلق رکھتی تھی ۔ یہاں شہر کے کنڈاپور علاقہ میں رہتی تھی ۔ یہ لڑکی ملازمت کرتی تھی اور ایک اپارٹمنٹ میں ساتھی سہلیوں کے ساتھ رہتی تھی جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس گچی باؤلی ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکی نجی معاملات سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔