نرسیس ٹریننگ کیلئے برطانوی ادارہ سے تلنگانہ کا سمجھوتہ

   

صحت پر مبنی تعلیم اور ورک فورس کے فروغ کیلئے تین سالہ پروگرام
حیدرآباد۔/16اکٹوبر،( سیاست نیوز) تلنگانہ اور سیز مین پاور کمپنی نے اس ریاست میں صحت سے متعلق تعلیم اور اس پیشہ میں کام کرنے والی افرادی قوت کے فروغ کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم کی تشکیل کے مقصد سے برطانیہ کی قومی صحت خدمات ( این ایچ ایس ) کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد برطانوی نیشنل ہیلت سرویس( این ایچ ایس ) میں نرسیس کو تین سال تک سیکھنے ،کمانے اور خدمات کی انجام دہی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ہیلت ایجوکیشن انگلینڈ ( ایچ ای ای ) برطانوی حکومت میں این ایچ ایس ورک ورک فورس اور تعلیم کے اُمور کانگران ادارہ ہے جو دیگر ممالک میں نرسیس کے تجربات کو بہتر بنانے کے اقدام کرتا ہے۔ نرسیس کیلئے ٹائر۔2 ویزا کوٹہ میں رعایت کا مقصدمارچ 2022 تک جی ایل پی کے ذریعہ 5,500 نرسوں کی بھرتی کرنا ہے جو بالخصوص کلینک کی اعلیٰ معیاری تربیت اور انگریزی پر بہتر عبور کی شرط پر ہندوستان سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ایچ ای ای وفد کے سربراہ پروفیسرجیڈیاتھرن ڈائرکٹر عالمی رابطہ نے کہا کہ این ایچ ایس اس عہد کی پابند ہے کہ این ایچ ایس کے تحت کام کرنے والے نرسیس کسی جھوٹے وعدے یا زائد خرچ کے بغیر اخلاقی طور پر ملازمت تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اس مقصد سے پہلے کیرالا میں حکومت سے حکومت کی سطح پر ساجھیداری شروع کی گئی ۔ اب تلنگانہ، آندھرا پردیش اور ٹاملناڈو تک وسعت دی گئی ہے۔ اس یادداشت مفاہمت پر حکومت آندھرا پردیش کی طرف سے ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ و تربیت منیجنگ ڈائرکٹر ٹوم کام کے وائی نائیک نے دستخط کی۔ اس موقع پر ریاستی معتمد داخلہ راجیو تریویدی، پرنسپال سکریٹری ڈاکٹر ششانک گوئیل اور وزارت اُمور خارجہ کے ڈاکٹر وشنووردھن ریڈی بھی موجود تھے۔