نرمل۔دفتر ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال نرمل میں آج قومی یوم دستور،آئین ہند تقریب کا انعقاد عمل لایا گیا ضلع کلکٹر نرمل مشرف فاروقی نے اس تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی عہدیداروں اور ملازمین کو دستور ہند کا دیباچہ پڑھ کر حلف دلایا اس موقع پر ضلع کلکٹر مشرف فاروقی نے کہا کہ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امیبڈکرکی نگرانی میں دستور ہند تیار کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک 1947 میں آزاد ہوا آزادی کے دوسال کے بعد 26نومبر 1949کو دستور ہند کا مسودہ تیار کیا گیا ہندوستان کا آئین ملک کے لوگوں کو انصاف،مساوات،آزادی اور بھائی چارہ فراہم کی غرض سے بنایا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرس ہیمنت بورکڑے،پی رام بابو،ڈی ایم ڈبلیو سراونتی،ڈی پی آر او اومارانی،اردو آفیسر مہناز نورین،اے او ضلع کلکٹریٹ ایم اے کریم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔