نریندرمودی کا خواتین کو بااختیار بنانے پر زور

   

این ڈی اے حکومت کے 12سال

نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) مرکز میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کی قیادت میں ترقی پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں خواتین نے تعلیم، صحت، سائنس اور کاروباری انٹرپرینیورشپ جیسے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ حکومت کی کوششوں سے خواتین کو مالیاتی شمولیت اور انٹرپرینیورشپ سے لے کر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، رہائش، کھیل، سائنس اور انتظامیہ جیسے شعبوں میں بڑی ترقی کرنے میں مدد ملی ہے ۔وزیراعظم نے کہا، “گزشتہ 12 سال میں این ڈی اے حکومت نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا ہے اور یہ تمام شعبوں میں دکھائی دیتا ہے ۔” انہوں نے کہاکہ “مالیاتی شمولیت اور انٹرپرینیورشپ سے لے کر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، رہائش، کھیل، سائنس اور انتظامیہ تک خواتین مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔” وزیراعظم مودی نے خواتین کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے نظریے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائی میں شروع کی گئی پہلیں “وقار، موقع اور بااختیار بنانے ” پر مبنی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ “این ڈی اے حکومت کی کوششیں وقار، موقع اور بااختیار بنانے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ایسا ماحول بنانے میں مدد کی ہے جہاں خواتین اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کر سکتی ہیں اور ملک کی تعمیر میں اور بھی مضبوطی سے اپنا تعاون دے سکتی ہیں۔”