کولکتہ: نسان موٹر نے مسلسل آٹھویں سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے باضابطہ اسپانسر کے طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر کے درمیان ہو گا۔ورلڈ کپ کی آفیشل کار کے طور پر نسان میگنائٹ کوپیش کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے ساتھ اپنی پائیدار شراکت کا جشن منانے کیلئے نسان موٹر انڈیا نے بالکل نیانسان گرینائٹ کورواسپیشل ایڈیشن پیش کیا ہے ۔نسان موٹر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر راکیش سریواستو نے چہارشنبہ کو کہانسان کو تمام آئی سی سی ٹورنامنٹس کا آفیشل پارٹنر بننے پر خوشی ہے ۔بڑی،بولڈ، خوبصورت نسان گرینائٹ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی آفیشل کار کے طور پر پاکر خوش ہیں۔