نسبندی کے بعد 13 خواتین فرش پر لیٹنے پر مجبور

   

وڈیشا (مدھیہ پردیش) ۔ 27 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وڈیشا کے سرکاری دواخانہ میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں 13 خواتین کو نسبندی کے آپریشن کے بعد فرش پر ہی لیٹنے پر مجبور کردیا ، جس کی اطلاع ملنے کے بعد اس کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ پیر کے روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خواتین مقامی پرائمری ہیلت سنٹر کی جانب سے نسبندی کیلئے ہیلت کیمپ منظم کیا گیا، جہاں پر نامناسب انتظامات اور سہولتوں کے فقدان کے سبب نسبندی کے آپریشن کے بعد مذکورہ خواتین کو فرش پر سوجانے پر مجبور ہونا پڑا۔ڈسٹرکٹ چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ جب انہیں یہ اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔