نصف آبادی کو کورونا کے 2ڈوز مکمل

   

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے 324 ویں دن تک 50 فیصد سے زیادہ آبادی کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہوں گے کامیاب ۔ ہندوستان کو مبارک باد۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے جب 50 فیصد اہل آبادی کی مکمل طور پر کووڈ ٹیکہ کاری ہوچکی ہے ۔ ہم یکجہتی کے ساتھ کوویڈ۔ 19 کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کووڈ ویکسینیشن 128 کروڑ کے قریب پہنچ رہی ہے ۔ اس میں سے تقریباً 48 کروڑ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔