نظام آباد :تاحال اغواء شدہ دو بچے دستیاب

   

نظام آباد :7 ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں 5؍ فروری کے روز اغواء کئے گئے لڑکے کا بالآخر پولیس نے پتہ لگالیا ہے ۔ 5؍ فروری کے روز رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں گدا گری کرنے والے جوڑا نشہ کی حالت میں تھا کہ دو نوجوانوں نے اس کا اغواء کیا تھا نظام آباد رورل پولیس نے اس واقعہ کے بعد تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ نرمل سے تعلق رکھنے والی لڑکی گدا گری کررہی تھی کہ اس لڑکے کا اغواء کیا تھا اور اسے موڑتاڑ کنال کے پاس چھوڑ دیا تھا جس پر موڑتاڑ پولیس نے اسے رورل پولیس کے حوالے کردیا ۔ ضلع میں اب تک 3 نابالغ لڑکوں کا اغواء کیا گیا ہے اور ان میں سے دو لڑکوں کا پولیس پتہ لگائی ہے مزید لڑکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہے ۔


بھدرادری کے پان کی دکانوں کی جانچ
کتہ گوڈم /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ۔ ضلع ایس پی روہت راج کے ایماء پر گانجہ اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کی کاروائی کے تحت ضلع بھدرادری کتہ گوڈم میں پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تمام پان دکانوں کی اچانک جانچ پڑتال کی گئی ضلع ایس پی نے کہا کہ ائندہ بھی اس طرح اچانک جانچ کی جائے گی ۔پان دکان کے مالک یا دیگر افراد گانجہ، یا غیر قانونی اشیاء کی خرید وفروخت کرنے والوں پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔