نظام آباد میں ضلع پریشد کا اجلاس

   

نظام آباد۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد کا ہنگامہ اجلاس صدرنشین ضلع پریشد وٹھل رائو کی صدارت میں منعقد ہوا 15,16 معاشی سنگم کے ساتھ ساتھ مرکزی فنڈس اور اسٹیٹ فینانس کارپوریشن کے ذریعہ انجام دئیے جانے والے اس کے بارے میں سی ای او ضلع پریشد کو واقف کروایا ۔ گرام پنچایت ، منڈل پریشد ، ضلع پریشد کو فنڈس اعداد و شمار کے مطابق مختص کئے جائیں گے اور تمام مقامات کو مناسب نمائندگی فراہم کرنے کیلئے قرار داد بھی منظور کیا گیا ۔ قبل مختصر امور پر اراکین نے مسائل سے واقف کروایا اور کسانوں کو کھاد کی فراہمی اور یوریا کے استعمال پر شعور بیدار کرنے کی اپیل کی۔
برقعہ پو ش خواتین کی مندر میں شرکت، وائرل
ناگرکرنول ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں بعض برقعہ پوش خواتین مندر میں نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو اچم پیٹ منڈل کے رنگا پور گاؤں کا بتایا جا رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان خواتین نے پہلے درگاہ شریف کی زیارت کی اور پھر وہ امامہیشور پہاڑی پر گئیں اور شیو مندر میں پوجا کی۔ یہ خواتین مسلم ہیں یا نہیں اس بات کی تصدیق تو نہیں کی جا سکتی لیکن ویڈیو میں ضرور دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خواتین مندر میں تھیں اور ان میں سے ایک خاتون پوجا جیسا عمل کرتی نظر آرہی تھیں۔