نظام آباد میں مشتبہ افراد کو قرنطینہ بھیجنے میں رکاوٹ ‘ ڈپٹی مئیر پر مقدمہ

   

حیدرآباد /16 اپریل (سیاست نیوز) کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو کورنٹائن سنٹر روانہ کرنے میں مداخلت پر مجلس کے ڈپٹی میئر ادریس خان کے علاوہ دیگر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ حیدرآباد کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد نظام آباد میں زیادہ ہے ۔ نظام آباد میں چند مشتبہ افراد کو طبی عملہ کی جانب سے کورنٹائن کیا جارہا تھا تو ڈپٹی میئر نظام آباد ادریس خان نے اوور ایکشن کیا اور طبی عملہ کے کام میں مداخلت کی جس پر پولیس وہاں پہونچ گئی ۔ ڈپٹی میئر کے بشمول ایک خاتون کارپوریٹر کے شوہر کے خلاف 6 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ۔ نظام آباد ریڈ زون میں آٹو نگر میں ایک خاندان کے ارکان کورنٹائن کرنے کے دوران رکاوٹیں پیدا کرنے کے خلاف پولیس نے ڈپٹی میئر کے خلاف مختلف سیکشنس کے تحت مقدمات درج کردیا ۔