نظام آباد میں ’’مِنی حج ہاوز‘‘ کے قیام کو چیف منسٹر کی منظوری

   

’سیاست‘ کی بار بار توجہ دہانی کا اثر

تعمیر کیلئے فوری اقدامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت، ایم ایل سی کویتا کی کامیاب نمائندگی، دیگر مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ

نظام آباد :27؍ نومبر ( محمد جاوید علی)چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے آج شہروں کی ترقی ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی ، ایم ایل سی کے کویتا ، وینکٹ رام ریڈی ، کوشک ریڈی، ارکان اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا ، جیون ریڈی ، روہیت ریڈی کے علاوہ میونسپل اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار، ڈائریکٹر ستیہ نارائنا ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر رائو کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس سے مخاطب کیا ۔اس موقع پر قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے نظام آباد میں منی حج ہائوز کی تعمیر کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو سے نمائندگی کرنے پر چیف منسٹر چندر شیکھررائو نے شہر نظام آباد میں منی حج ہائوز کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دینے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ بس اسٹانڈ کی تعمیر ، کھیل کود کیلئے اسٹیڈیم کے بارے میں بھی نمائندگی کرتے ہوئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ واضح رہے کہ حج ہائوز کی تعمیر کے لئے کویتا نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے تیقن دیا تھا ۔ سیاست نیوز کی جانب سے مسلسل اس پر خبروں کی اشاعت کی جارہی تھی ۔ اس موقع پر چندر شیکھر رائو نے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے اور شہر میں بہتر سے بہتر ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے میونسپلٹیز کیلئے منظور کردہ فنڈس کو جلداز جلد مکمل کرنے اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چندر شیکھر رائو نے میونسپل عہدیداروں سے تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر شہروں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سماجی ترقی کے ذریعہ ہی شہر کی ترقی ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ تحریک کے باعث ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام ہوا ہے اور اس کیلئے ہر ایک کی قربانی ہے علیحدہ ریاست میں ہر شعبہ کی ترقی کیلئے عوام کے منصوبہ کے تحت اقدامات کئے جاتے ہیں حکومت اور ملازمین کے اشتراک سے ترقیاتی کام انجام دئیے جاسکتے ہیں ۔ کوئی بھی کام منصوبہ بندی کے ذریعہ ہی کرنے کی صورت میں آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے کہاکہ سابق میں بارش دو یا تین ماہ ہوتی تھی لیکن اب مسلسل بارش کے باعث تالابیں ، ڈیام ، لبریز ہوچکے ہیں اور بارش کے باعث کام بھی کم ہوئے ہیں ۔ لہذا کاموں کو بھی تیزی کے ساتھ انجام دینا ناگزیر ہے ۔ نظام آباد شہر کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات ناگزیر ہے اگر دو تا ڈھائی ماہ کے اندر منصوبہ بند طریقہ سے کاموں کو انجام دیں اور میں اس کا راست طور پر جائزہ لونگا۔نظام آباد کی ترقی کیلئے فنڈس کی کوئی قلت نہیں ہے مزید فنڈس ضرورت پڑنے پر فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے فینانس سکریٹری کو فون پر فنڈس جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ نظام آباد شہر کے سڑکوں کی ترقی کیلئے تخمینہ کرنے کی اور کچرے روڈس کو بی ٹی روڈ میں تبدیل کرنے کی ۔ شمشان گھاٹ ، مارکٹ کمیٹی ہال، ڈمپنگ یارڈ و دیگر کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے نظام آباد میں دھوبی گھاٹوں کی منظوری کیلئے تخمینہ کرنے ہدایت دی ۔ نظام آباد میں پارک کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے سابق میں تلک گارڈن میں خود چہل قدمی کیا تھا اور کئی مرتبہ یہاں ساتھیوں کے ساتھ پر بیٹھ کرباتیں بھی کیا کرتا تھا ۔ اس موقع پر نظام آباد شہر میں آڈیٹیوریم کے بارے میں پرشانت ریڈی واقف کروایا ۔اس اجلاس میں پنچایت راج ، ایریگیشن ، پبلک ہیلت و دیگر محکمہ جات کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔