نظام آباد میں میوہ کے تاجرین سے کانگریس قائدین کی ملاقات

   

نظام آباد :7 ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سابقہ وزیر و رکن اسمبلی بودھن مسٹر پی سدرشن ریڈی نے پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو کے ہمراہ آج فروٹ مارکٹ پہنچ کر میوہ کے تاجر وں سے ملاقات کی اور معیاری میوہ فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر سدرشن ریڈی نے کہا کہ پھلوں کو پکانے کیلئے کیمیکل کا استعمال نہ کرنے کی خواہش کی ۔ عوام کی صحت کا لحاظ رکھتے ہوئے نقصاندہ نقصاندہ کیمکل کا استعمال نہ کرنے کی خواہش کی اگر اس طرح کیا گیا تو تاجروں کے خلاف کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ مسٹر سدرشن ریڈی نے کہا کہ فروٹس عوام کیلئے فائدہ مند ہے اسے نقصاندہ نہ بنانے کی خواہش کی ۔

یلاریڈی میں ایک اور آدھار سنٹر کیلئے کوشش
یلاریڈی /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر واقع ایک آدھار سنٹر رہنے سے عوام کو روزآنہ صبح سے شام تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ جس پر رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے کانگریس قائدین شیخ غیاث الدین ، چنا لکشمن ، اظہر قادری کو آدھار سنٹر کا دورہ کرنے کیلئے احکام دینے پر دورہ کرنے عوامی مسائل کا معائنہ کیا جہاں عوام لگاتار دو تین دن چکر لگانے آدھار سے کام مکمل کروا رہے ہیں۔ عوام کی ان مشکلات کو نظر میں رکھتے ہوئے رکن اسمبلی مدن موہن راؤ ایک اور سنٹر کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں ۔