نظام آباد ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا تیار کردہ نقشہ بے بنیاد

   

پریس کلب نظام آباد میں سمینار۔ ماہرپلانر نرسمہا ریڈی کی مخاطبت
نظام آباد :نظام آباد ڈیولپمنٹ اتھاریٹی( نوڈا) کی جانب سے تیار کردہ ماسٹر پلان ایک نقشہ ہے اور یہ کسی قسم کی منصوبہ بندی کے بغیر تیار کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ماسٹر پلان کے ماہر نرسمہا ریڈی آج پریس کلب میں منعقدہ نظام آباد ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سمینار سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اربن ڈیولپمنٹ ایکٹ 1975 واضح طور پر ماسٹر پلان کی تیاری عمل میں لائی گئی تھی لیکن عوام کے اشتراک سے سیوک سروے انجام دیتے ہوئے سٹی ڈیولپمنٹ پلان، ایریا ڈیولپمنٹ پلان ، ریجنل ڈیولپمنٹ پلان کے نام پر الگ الگ پلان تیار کئے جارہے ہیں اور ماسٹر پلان کے منصوبہ کو ختم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر آکولہ پرساد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان ادھورا ہے لہذا عوام اس مستحکم کریں اور اس سے کوئی بھی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے یہ صرف رئیل اسٹیٹ کے تاجروں کیلئے فائدہ مند ہے ۔ سٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے رکن سرینواس نے کہا کہ حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے تیار کردہ ماسٹر پلان میں عوام کے رائے کے بغیر ماسٹر پلان تیار کیا گیا جس کی وجہ سے آج حیدرآباد کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہورہی ہے اور کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ ماسٹر پلان کمیٹی کے کنونیر رام موہن رائو نے کہا کہ 1947 میں تیار کردہ رنگ روڈ کئی کالونیاں متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے ونائیک نگر سے ناگارام روڈ پر 100فٹ سڑک اور یہاں سے بودھن روڈ 5 کلو میٹر واقع ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ لہذا عوام کی رائے حاصل کرتے ہوئے ماسٹر پلان تیار کیا گیا تو بہتر ہوگا۔