نظام آباد کانگریس کمیٹی ڈپارٹمنٹ چیرمین کو محمد علی شبیر کا خراج

   

نظام آباد۔سابق ریاستی وزیر سینئر قائد کانگریس محمد علی شبیر نے ضلع کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین عبدالکریم ببو کے سانحہ ارتحال پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ عبدالکریم ببو کے انتقال سے کانگریس پارٹی کو شدید نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عبدالکریم ببو کانگریس پاٹی کے وفادار کارکن کی حیثیت سے زبردست کارنامہ انجام دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ عبدالکریم ببو ہمیشہ اقلیتی مسائل کو لیکر بے حد دلچسپ رہتے تھے اور انہوں نے اقلیتی مسائل پر کئی مرتبہ اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کئی ایک کارناموں کو انجام دیا ۔ سکریٹریٹ کی مساجد کے انہدام کیخلاف آواز بلند کی تھی اور حکومت کیخلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی ۔ وباء کی پرواہ کئے بغیر ہی اس پروگرام کو انجام دیا تھا ۔ ان کے انتقال سے کانگریس پارٹی کو جو نقصان ہوا ہے اسے کبھی بھی پرُ نہیں کیاجاسکتا ۔محمد علی شبیر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور اللہ سے دعا کرتے ہوئے انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمانے کی دعا کی ۔