نظام آباد کے عازم حج کا سعودی عرب میں انتقال

   

نظام آباد :5؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد شہر کے عازم حج سید عبدالقدوس موظف سینئر فارماسسٹ گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد ولد سید عبدالواحد مرحوم (ملازم نظام شوگر فیکٹری شکر نگر)کا 61 سال 4جولائی کو جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں طبیعت کے خراب ہونے پر شریک دواخانہ کیا گیا تھا جہاںان کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت تھی۔ حکومت تلنگانہ کی طبی ٹیم میں تین سال تک شامل تھے اور حجاج کرام کی طبی خدمات انجام دی تھی۔ جبکہ ضلع کے عازمین حج کے ویکسینیشن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔ انتقال کی اطلاع پر بی آر ایس کارپوریٹر ببلو خان، صدر حج سوسائٹی نظام آباد مولانا اسماعیل عارفی،سکریٹری محمد نصیرالدین، وسیم احمد خان، دوست احباب، عزیز و اقارب نے ان کے مکان واقع احمد پورہ کالونی پہنچ کر ان کے بھائی سید عبدالکلیم مدرس ماڈرن اسکول، ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران، ایک فرزند سید عبدالسلام حال مقیم آسٹریلیا شامل ہیں۔ مسجد حرام مکہ مکرمہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے سید عبدالکلیم کے موبائل نمبر۔ 9440748115 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔