نظام حیدرآباد کی برطانیہ میں رقم پر ہند۔ پاک تنازعہ

   

لندن 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) 10 سال قدیم ہند ۔ پاک قانونی تنازعہ دوبارہ اُبھر آیا جو نظام حیدرآباد کی ملکیت 3 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ مالیتی رقم کے بارے میں ہے۔ 1947 ء میں ملک کی تقسیم عمل میں آئی تھی اور لندن کے ایک بینک کھاتے میں نظام حیدرآباد کی جمع شدہ رقم کی مالیت اب بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ ہوگئی ہے۔یہ مقدمہ برطانیہ کی ہائیکورٹ میں زیردوران ہے۔ جملہ رقم 1.007.940 پاؤنڈ اور 9 شیلنگ مالیتی رقم کے بارے میں ہے۔ زیرتنازعہ رقم نظام حیدرآباد نے برطانیہ میں حکومت حیدرآباد کے سفارت خانہ کے ذریعہ 1948 ء میں منتقل کروائی تھی۔ تقسیم ملک کے بعد ایک نیا ملک پاکستان وجود میں آیا جس نے لاکھوں پاؤنڈ مالیتی رقم کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستان کی ملکیت ہے اور اُس کا اِس رقم پر حق ہے کیوں کہ یہ رقم نظام حیدرآباد آصفجاہ سابع میر عثمان علی خان اور اُن کے چھوٹے بھائی نے جمع کروائی تھی اور اُنھیں یہ رقم بطور تحفہ اپنے دادا سے حاصل ہوئی تھی۔