نظام پیٹ میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /7 اپریل (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقے نظام پیٹ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں خانگی ملازم ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر سدھاکر ریڈی کے بموجب 26 سالہ پی ویرا ریڈی علاقہ نظام پیٹ سے سنگامترا اسکول کی سمت اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں ویرا ریڈی کے سر پر گہرا زخم آیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔