نعرہ ’نمو ‘ کے مقابل جئے بھیم کو اُبھاریں: مایاوتی

   

جلایوں 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی ایس پی مایاوتی نے آج کہاکہ عوام ’نمو نمو‘ کے نعروں کو خیرباد کہنے والے ہیں اور اِس کے بجائے جاریہ لوک سبھا الیکشن میں ’جئے بھیم‘ کے نعرے کو اپنائیں گے۔ یہاں ایک ریالی سے خطاب میں سابق چیف منسٹر نے کہاکہ اِس مرتبہ آپ ’نمو نمو‘ کرنے والے لوگوں کو خیرباد کہنے جارہے ہیں اور انتخابات میں جئے بھیم کے حامیوں کو منتخب کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو اکثر اُن کے حامی ‘NaMo’ کہتے رہے ہیں۔ مایاوتی نے کہاکہ بی جے پی کو اِس مرتبہ مرکز میں اقتدار سے بیدخل کیا جائے گا اور کتنی ہی جملہ بازی یا ناٹک بازی کرلیں اُنھیں کچھ کام نہ آئے گی۔ بی ایس پی سربراہ نے کہاکہ چوکیداری کی اُن کی نئی ناٹک بازی بھی اُنھیں نہیں بچا پائے گی۔