نفرت انگیز تقاریر بل ،اسمبلی میں منظوری کے باوجود سیلیکٹ کمیٹی کی عدم تشکیل

   

رسالتؐ میں ملعون گوشہ محل کے رکن اسمبلی کی دوبارہ نفرت انگیز تقریر و بیانات کاآغازتشویشناک
حیدرآباد۔2۔جولائی (سیاست نیوز) منتخبہ عوامی نمائندوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے موجود عدالت سے توہین رسالتﷺ معاملہ میں گوشہ محل کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو حاصل ہونے والی ضمانت کے بعد ریاست میں دوبارہ ’نفرت انگیز‘ تقاریر اور بیانات کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے قانون کے متعلق بحث شروع ہوچکی ہے اور کہا جارہاہے کہ ریاستی حکومت نے سال گذشتہ کئے گئے اعلان کے مطابق نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کے ذریعہ عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے جو قانون سازی کی تھی اسے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد ’’سیلیکٹ کمیٹی ‘‘ کو روانہ کردیا گیا تھا لیکن افسوس کہ اب تک ریاست میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے تیار کئے گئے اس قانون سے متعلق بل کا جائزہ لینے کے لئے ’’سیلیکٹ کمیٹی ‘‘ کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے۔’’ہیٹ اسپیچ بل‘‘ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں جاریہ سال مارچ میں پیش کیاگیا تھا اور اس پر ہونے والے مباحث کے بعد بل میں موجود نکات کا جائزہ لینے کے لئے اس بل کو ’’سیلیکٹ کمیٹی ‘‘ کے پاس روانہ کرنے کو منظوری دے دی گئی تھی لیکن اس بل کا جائزہ لینے کے لئے ’’سیلیکٹ کمیٹی ‘‘ کی عدم تشکیل کے باوجود ملی تنظیموں ‘ اداروں کی جانب سے اختیار کردہ خاموشی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان اداروں اور تنظیموں میں حکومت کو بنیادی مسائل پر توجہ دلانے کی ذمہ داری سے بھی سبکدوشی اختیار کرلی ہے کیونکہ آرمور میں اردو تعلیم کے نام پر کئے گئے حملہ اور راجہ سنگھ کو باعزت بری کئے جانے کے معاملہ کے بعد یاقوت پورہ میں ایک کالج پر حملہ کی کوشش کے واقعہ نے ریاست میں تیزی سے فروغ پا رہی نفرت انگیز مہم کی نشاندہی کرتی ہے ۔ حکومت تلنگانہ کو فوری طور پر زیر التواء ’ہیٹ اسپیچ بل‘ کا جائزہ لینے کے لئے سیلیکٹ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے ممکنہ حد تک فوری طور پر اس قانون کی منظوری کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ریاست میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرتی ہے تو ایسی صور ت میں مذہبی‘ علاقائی اور دیگر نفرتوں کو فروغ دینے والوں کے خلاف کاروائی ممکن ہوسکتی ہے۔3/m/b