نفرت انگیز تقریر پر نواز شریف کے داماد محمد صفدر گرفتار

   

لاہور ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کو ملک کے فوجی سربراہ اور اپیکس عدالت کے ججوں کے خلاف مبینہ نازیبا کلمات ادا کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ دریں اثناء لاہور پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محمد صفدر کو پیر کی شب روی ٹول پلازہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ محمد صفدر نفرت انگیز تقریر کے مرتکب ہوئے تھے۔ لاہور کے صدر روڈ میں واقع پولیس اسٹیشن میں ان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں پاکستان کی تعزیرات کی دفعہ 124-A کو بھی شامل کیا گیا ہے جسکے تحت گرفتار کئے جانے والے کسی بھی شخص کو سزائے عمرقید بھی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے فوجی سربراہ قمرجاوید باجوہ کیخلاف مبینہ ریمارک کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان حکومت صرف ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع اور دیگر پروموشنس کیلئے کام کررہی ہے۔